1,259

معروف افسانہ نگار، دانشور اور نقاد جناب حسن امام کا محمد جاوید انور کے افسانہ “آخری گجرا” پر خوبصورت تبصرہ ۔

معروف افسانہ نگار، دانشور اور نقاد جناب حسن امام کا محمد جاوید انور کے افسانہ “آخری گجرا” پر تبصرہ بُہت حوصلہ افزا ہے ۔

اتنی پرانی دنیا میں نئی بات کہنا اور خود کو منوا لینا آسان نہیں ۔ ہر بات کہی سنی لگتی ہے ، سارے دُکھ جانے پہچانے لگتے ہیں پھر بھی بات کرنے کا سلیقہ اسے دوسروں سے ممتاز کرتا ہے ۔ تخلیقی ذہن میں چار عدد “ ت “ کا ہونا بہت ضروری ہے ، تجسس ، تحیر ، تشکیک اور تشنگی ۔ صرف “ آخری گجرا “ ہی نہیں Muhammad Javed Anwar صاحب کے تمام افسانوں میں یہ خوبی بڑی نمایاں ہے اور اس کے ساتھ ساتھ انسانی نفسیات پر ان کی مضبوط گرفت قاری کو مسحور کر دیتی ہے ۔ کچھ ایسا ہی حال میرا ہوا تھا جب میں نے پہلی بار اس افسانے کو پڑھا ۔ اس افسانے میں کوئی جھول نہیں جس کی نشاندہی کی جا سکے ۔ ایک مکمل افسانہ لکھنے پر بہت ساری داد ۔

اس تحریر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کریں